اردو

urdu

ETV Bharat / state

خالی پلاٹ پر زمین مافیاؤں کا قبضہ - بی جے پی رہنما ریکھا شرما  نے کہا کہ انہیں ان کے پلاٹ نہیں دلائے گئے تو وہ تحریک کرنگی

دیوبند شہر کی خواتین نے ایس ڈی ایم کورٹ میں زمین مافیاؤں کے خلاف ایک پلاٹ پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انصاف کی فریاد کی ہے ۔

خالی پلاٹ پر زمین مافیاؤں کا قبضہ
خالی پلاٹ پر زمین مافیاؤں کا قبضہ

By

Published : Feb 2, 2020, 11:59 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں واقع دیوبند کی خواتین آج بی جے پی رہنما ریکھا شرما کی قیادت میں ایس ڈی ایم دفتر پہنچی،

جہاں ایک خواتین نے ایس ڈی ایم سے زمیں مافیاؤں کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ پر واقع سائی دھام کے نزدیک ایک کالونی میں انہوں نے کچھ سال قبل ایک پلاٹ خریدا تھا لیکن اب وہ زمین میرے قبضے میں نہیں ہے۔

خالی پلاٹ پر زمین مافیاؤں کا قبضہ۔ویڈیو

وہیں گاﺅں بی بی پور کے غازی آباد کے رہنے والے ایک ٹیچر نے بتایا کہ اس کا بھی پلاٹ زمین مافیاؤں نے قبضہ کرلیا ہے ۔

اسی کے ساتھ کرڈی گاؤں کی رہنے والی سرسوتی نے ایس ڈی ایم کو بتایا کہ ان کا بھی پلاٹ زمین مافیاؤں نے قبضہ کر لیا ہے، جس کو آزاد کرانے کے لئے دیوبند کوتوالی میں تحریر دی تھی، لیکن پولیس نے کسی کے دباﺅ میں ان کی تحریر پر کوئی کارروائی ابھی تک نہیں کی ہے۔

بی جے پی رہنما ریکھا شرما نے انتباہ دیتے ہوئے ایس ڈی ایم سے کہا کہ اگر انہیں ان کے پلاٹ نہیں دلائے گئے تو وہ تحریک چلانے پر مجبور ہوں گی، جس کے بعد ایس ڈی ایم دیوبند نے فوراً تھانہ انچارج کو تحقیق کرکے کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details