اردو

urdu

ETV Bharat / state

'امبیڈکر کا صرف نام لینا کافی نہیں، آئین کی پاسداری ضروری' - یوم آئین پر مایاوتی کی تنقید

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور کانگریس پر آئینی اقدار کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا صرف نام لینے کے بجائے مرکز اور ریاستی حکومتوں کو آئین کی صحیح منشی کے مطابق ہی کام کرنا ہوگا۔

Obedience to constitution rather than just Ambedkar name: Mayawati
امبیڈکر کا صرف نام لینے کے بجائے آئین کی پاسداری ضروری: مایاوتی

By

Published : Nov 26, 2019, 4:35 PM IST

مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'یوم آئین پر دستور ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کاصرف نام لینے سے کام نہیں چلے گا کیونکہ یہی دھوکہ کانگریس بھی کرتی رہی ہے بلکہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو آئین کی مفاد عامہ کی صحیح منشی کے حساب سے پوری ایمانداری سے کام کرنا ہوگا یہی میری صلاح ہے'۔

یوم آئین کے موقع پر اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔ مہاراشٹرا کے سیاسی حالات کی مخالفت میں کانگریس کے اراکین نے اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ اس کا ساتھ دے رہے مین اپوزیشن پارٹی سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈروں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت جمہوریت کا قتل کررہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details