حلف برداری کی تقریب میں نو منتخب ضلع پنچایت صدر کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے جبکہ تمام اراکین کو پنچایت صدر راج رانی راوت نے حلف دلایا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ضلع پنچایت صدر راج رانی راوت نے کہا کہ وہ ضلع پنچایت کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائیں گی اور تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلیں گی کیونکہ پارٹی لائن سے ہٹ کر جو اعتماد انہوں نے مجھ پر دِکھایا ہے اس پر وہ کھری اتر سکیں۔