نوئیڈا:غئرمستقل وارڈ بوائے کی برطرفی کے خلاف اسٹاف نرسوں نے آج سارا دن احتجاج کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھی رہیں۔مظاہرین برطرف نرسوں کو دوبارہ ملازمت پر رکھنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج اور دھرنے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔Nursing Staff Protest against dismissal of Contractual Staff
سارا معاملہ کیا ہے:
نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں واقع چائلڈ پی جی آئی میں ایک غیرمستقل سریندر بورا (وارڈ بوائے)کو بر طرف کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بیمار بیوی کی عیادت کرنے کے ارادے سے سریندر چار دن کی چھٹی لے کر گھر چلا گیا۔ اس کے لئے سریندر نے وارڈ نرسنگ انچارج اور چیف نرسنگ آفیسر کو میل کیا تھا۔ اس کے بعد 21 ستمبر کو سریندر آیا اور رات کی ڈیوٹی جوائن کی۔ 22 ستمبر کو ان کے صبح برتری کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سریندر نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے انہیں بلایا اور ڈانٹ بھی لگائی۔ ان کی بات نہیں سنی۔ بغیر انکوائری کمیٹی سے جانچ کرائےنکالنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔