اردو

urdu

ETV Bharat / state

Prophet Remark Row: نپور شرما اور نوین کمار جندل کو سخت سزا دی جائے، بابر خاں - بابر خاں رامپور

اترپردیش کے رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خان نے اہانت رسول کے معاملے میں ملزمین کو گرفتار کر کے سخت سے سخت دینے کا مطالبہ کیا۔ All India Muslim Federation۔

Prophet Remark Row
Prophet Remark Row

By

Published : Jun 12, 2022, 8:48 PM IST

رامپور: گستاخ رسول نپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف لوگوں کا غصہ کم نہیں ہو رہا ہے۔ ریاست اترپردیش کے رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما اور نوین کمار جندل کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کئی اہم باتوں کا اظہار کیا All India Muslim Federation demands arrest Nupur Sharma۔

ویڈیو دیکھیے۔
ملک کے مختلف خطوں میں گستاخ رسول نپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف 10 جون کو ہوئے پرزور احتجاجی مظاہروں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے چلائی گئی گولیوں کے نتیجے کئی ہلاکتوں کے بعد مسلم تنظیموں کے درمیان سخت ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں نے تنظیم کے دفتر پر پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے جہاں نپور شرما اور نوین کمار جندل کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، وہیں انہوں نے مظاہرین پر پولیس کے ذریعہ گولیاں چلانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انصاف کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بابر خاں Babar Khan Rampur نے پرزور انداز میں کہا کہ ہم مانگ کرتے ہیں کہ گستاخ رسول کو پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک آزاد ملک ہے جہاں لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے مذہب کی برگزیدہ شخصیت پر طعن و تشنیع کرے۔


اس موقع پر آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر نے رامپور کے شہر قاضی اور امام جامع مسجد کو بھی اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے رامپور کے مسلمانوں کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے یہ حضرات ہمارا جمہوری حق احتجاج بھی درج کرانے نہیں دیتے ہیں؟ دراصل 10 جون کو جب ملک کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے تھے تو رامپور کے ان علما نے افسران کے کہنے پر مسلمانوں سے احتجاج نہیں کرنے کی اپیل کی تھی۔

مزید پڑھیں:



واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما نے ایک ٹی وی شو کے دوران مباحثہ میں رسالت نبی کریمﷺ اور ام المومینین حضرت عائشہؓ کے خلاف نازیبہ تبصرہ کیا تھا۔ اس کے بعد ملک کے مختلف مقامات پر نپور شرما کے خلاف مسلمانوں نے مقدمات بھی درج کرائے تھے۔ حالانکہ بی جے پی سے برترفی کے علاوہ نپور شرما کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ عام مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ نپور شرما اور نوین کمار جندل کو پھانسی کی سزا دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details