اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں بس خدمات شروع

اترپردیش ایس آر ٹی سی نے ریاست میں آج سے بس خدمات کو شروع کر دیا ہے جبکہ بسوں میں سماجی دوری کا خیال رکھا جائے گا۔

ایس آر ٹی سی اتر پردیش
ایس آر ٹی سی اتر پردیش

By

Published : Jun 1, 2020, 7:45 PM IST

ملک بھر میں لاک ڈاؤن اپنے پانچویں مرحلے میں ہے، اس بیچ مختلف ریاستوں میں حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں میں ڈھیل دی جارہی ہے۔

ریاست اترپردیش میں اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے بس خدمات کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

اس بار بسوں میں صرف 50 فیصد سیٹوں پر ہی لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریاست گجرات اور تمل ناڈو میں بھی بس سیوائیں آج سے شروع کی گئی ہیں۔

اتر پردیش میں آج سے ریاست میں عوام کو نقل و حمل کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس آر ٹی سی کی جانب سے کیسر باغ، چار باغ اور عالم باغ بس اسٹیشن سے بسوں کی آمدو رفت شروع کی گئی ہے تاکہ عوام کو نقل و حمل میں آسانی ہو۔

اس کے ساتھ ہی بسوں میں سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا، بسوں میں 50 فیصد سیٹوں پر ہی لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہے، باقی سیٹیں خالی رکھی جائیں گی۔

ایس آر ٹی سی بس پر سفر کر رہے ایک مسافر پریم پرکاش نگم نے کہا 'میں بارہ بنکی کی جانب جا رہا ہوں، ایس آر ٹی سی کی جانب سے ہمیں سینی ٹائزر اور ماسک دیا جا رہا ہے'۔

ملک بھر میں کووڈ-19 کے خدشات کے پیش نظر نافذ کیے گئے سخت لاک ڈاؤن کے بعد اب تھوڑی نرمی کے بعد لوگ نقل و حمل کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details