اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا وائرس کے معاملے 45 ہزار سے تجاوز - kgmu corona report

جمعہ کو اتر پردیش میں کورونا وائرس کے 247 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جو ریاست کے مختلف اضلاع سے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں کورونا کیسز کی کل تعداد 45410 ہوگئی ہے۔

Number of corona positive infected reached to 45410 in uttar pradesh
اترپردیش میں کورونا وائرس کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز

By

Published : Jul 18, 2020, 1:06 PM IST

اتر پردیش میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستی حکومت کی طرف سے تمام کوششیں کی جارہی ہیں لیکن آج ہفتے کے روز کے جی ایم یو کے ذریعہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی رپورٹ میں 247 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب ریاست بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 45410 ہوگئی ہے۔

اترپردیش میں کورونا وائرس کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز

کے جی ایم یو کے ذریعہ 5156 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی، ان میں سے 247 کورونا مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ تمام مریض اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے آئے ہیں۔ یہ تمام نمونے گزشتہ دنوں کے جی ایم یو میں اضلاع کے ذریعہ بھیجے گئے تھے۔ جو کچھ اس طرح ہیں۔

ضلع مریضوں کی تعداد
لکھنؤ 74
سنبھل 42
شاہجہاں پور 36
ہردوئی 31
مراد آباد 24
ایودھیا 18
بارہ بنکی 16
متھرا 2
بستی 1
بلرام پور 1
سلطان پور 1
گونڈا 1
اعظم گڑھ 1
پیلی بھیت 1
کل 247

اس کے بعد لکھنؤ، سنبھل، ہردوئی، قنوج، سیتا پور، للت پور، شراوستی، سلطان پور، بہرائچ، گورکھپور، وارانسی، بلرام پور، شاہجہان پور، بارہ بنکی میں کنٹینمینٹ زون کو یقینی بنایا گیا ہے۔

کورونا کے تمام مریضوں کا لیول-1 کے کووڈ-19 ہسپتال میں داخل کے ساتھ کورونا وائرس کا علاج کرایا جارہا ہے۔ ریاست بھر میں فعال مریضوں کی تعداد 16692 ہے، جبکہ اب تک 27634 مریضوں کو کورونا وائرس سے نجات مل چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش میں کورونا سے 1084 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے بعد ریاست بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 45410 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details