اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں 2115 کورونا مریضوں کی تعداد - تعلق رکھنے والے لوگ ہی جا سکتے

یوپی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 60 اضلاع میں اب تک 2115 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 24 لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں 2115 کورونا مریضوں کی تعداد
اتر پردیش میں 2115 کورونا مریضوں کی تعداد

By

Published : Apr 29, 2020, 10:46 PM IST

حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں تیزی کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔

اتر پردیش میں آج تک 2115 مثبت کیس ہیں۔ 477 مریض ڈیسچارج ہو چکے ہیں اور 36 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

سات اضلاع میں اب کوئی ایکٹیو کیس نہیں ہیں۔ لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے واضح طور پر کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں سحری اور افطار کے وقت کسی بھی صورت میں مجمع نہیں لگنا چاہیے۔ حالانکہ اب پہلے کے مقابلے بازاروں میں زیادہ چہل پہل ہے۔

صوبے میں جتنے بھی ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں وہاں صرف ڈلیوری دینے والے اور صحت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اتر پردیش کے باشندے جو دوسرے ریاست میں 14 دن قرنطینہ میں گزار چکے ہیں انہیں لایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details