ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں2 کورونا متاثر نئے مریضوں کے ساتھ ہی کل متاثرین کی بڑھ کر 45 ہو گئی ہے۔
رامپور ضلع میں کورونا پازیٹیو مریضوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 نئے کورونا پازٹیو مریضوں کی تصدیق ہو جانے کے بعد کورونا پازٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 45 ہو گئی ہے. جبکہ5 لوگ شفایاب ہونے پر ڈسچارج بھی کئے جا چکے ہیں۔ وہیں اب تک ضلع میں 50 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔