اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mass resignations in Samajwadi Party سو سے زائد ایس پی رہنماوں اور کارکنان کا اجتماعی استعفیٰ - 128 رہنماؤں اور کارکنان نے پارٹی سے استعفیٰ دیا

مظفرنگر ضلع میں سماج وادی پارٹی کے 128 رہنماوں اور کارکنان نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر پارٹی سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا۔ ناراض کارکنان نے پارٹی کے اعلیٰ رہنماوں پر انہیں نظرانداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ایس پی کے رہنماوں اور کارکنان کا اجتماعی استعفیٰ
ایس پی کے رہنماوں اور کارکنان کا اجتماعی استعفیٰ

By

Published : Apr 14, 2023, 11:11 AM IST

مظفر نگر:ریاست اترپردیش میں جلد ہی بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہے۔ اسی درمیان ریاست میں دل بدل کا کھیل بھی شروع ہو گیا ہے۔ اسی درمیان مظفرنگر ضلع سماج وادی کے سینکڑوں رہنماوں اور کارکنان نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ سماجوادی پارٹی کے لئے بلدیاتی انتخابات سے قبل یہ زبردست جھٹکا ہے۔ ایس پی کے 128 کارکنان اور عہدیداروں نے ریاستی قیادت کی طرف سے سرگرم کارکنان کو مسلسل نظر انداز کرنے اور مایوس کن و کمزور پالیسیوں سے ناراض ہوکر سماج وادی پارٹی کی رکنیت سے اجتماعی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

غورطلب ہے کہ مظفّر نگر کے صدر بازار میں سماج وادی پارٹی کے سابق میٹروپولیٹن جنرل سکریٹری شلبھ گپتا ایڈوکیٹ کے دفتر میں پارٹی عہدیداروں اور سرگرم کارکنان کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ میں پارٹی کے 128 لیڈروں اور کارکنام نے متفقہ طور پر سماج وادی پارٹی کی ریاستی قیادت کی طرف سے سرگرم ورکرز کو مسلسل نظر انداز کرنے اور یکطرفہ پالیسیوں کی وجہ سے سماج وادی پارٹی کی رکنیت سے اجتماعی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Akhilesh Yadav On Farmers بی جے پی حکومت میں کسانوں کو صرف دھوکہ ملا، اکھلیش

پارٹی تمام استعفے قومی قیادت اکھلیش یادو کو ریاستی دفتر لکھنؤ میں رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعہ، ذاتی واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر بھیجے گئے۔بلدیاتی انتخابات سے قبل بڑی تعداد میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان کے اجتماعی استعفی کو پارٹی کے لئے بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details