اس سے قبل یوگی حکومت نے جمعہ کی رات سے پیر کی صبح سات بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔
یوپی میں کرفیو میں توسیع، جمعہ کی رات سے منگل کی صبح سات بجے تک کرفیو
اترپردیش حکومت نے ہفتہ واری کرفیو میں توسیع کردی ہے۔ اس کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔ نئی گائیڈ لائن کے مطابق اب کرفیو جمعہ کی رات سے منگل کی صبح سات بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
ریاستی حکومت نے ہفتے میں تین دن لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تمام اضلاع میں سنیچر، اتوار اور پیر کو بازار مکمل طور پر بند رہیں گی۔ حکومت نے یہ قدم کورونا کی چین کو توڑنے کے لئے اٹھایا ہے۔ اس دوران اسپتال سمیت دیگر ضروری خدمات بلا کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گی۔
گھر سے نکلنے والوں کی چیکنگ کی جائے گی۔ جن لوگوں کو ضروری کام ہوگا، صرف انہیں ہی گھر سے باہر نکلنے کی اجزات دی جائے گی۔ لوگ غیر ضروری طور سے گھر سے باہر نہیں نکلیں، اس کے لیے پولیس انتظامیہ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس دوران ویکسینیشن کا کام جاری رہے گا۔