نوئیڈا: نوئیڈا پولیس نے نوئیڈا کی پوش ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کرنے والی خاتون بھاویہ رائے کو گرفتار کیا ہے۔ خاتون کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ جس پر پولیس اسٹیشن سیکٹر-126 نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ woman misbehaved with security guardsپولیس نے بتایا کہ بھاویہ رائے کو پہلے حراست میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی، اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ Now the Abusive Woman of Noida is in Police Custody
Abusive Woman in Police Custody اب نوئیڈا کی گالی باز خاتون پولیس حراست میں - Abusive Woman of Noida is in Police Custody
نوئیڈا پولیس نے اس خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس نے بہاریوں پر غلط ریمارکس بھی کیے ہیں۔ اور سکیوریٹی گارڈ کے ساتھ نازیبا سلوک کرتے ہوئے گالی گلوچ کی ہے۔ Abusive Woman of Noida is in Police Custody
یہ بھی پڑھیں:
پولیس اسٹیشن سیکٹر-126 نے خاتون کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153اے,323، 504، 501 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ خاتون کو اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ ضلع ہسپتال میں میڈیا کے اہلکاروں کی طرف سے پوچھ گچھ کے دوران وہ خاموش رہی۔
جے پی گرین وش ٹاؤن سوسائٹی کا واقعہ
یہ پورا معاملہ نوئیڈا کے سیکٹر-126 میں واقع جے پی گرین وش ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک خاتون سکیورٹی گارڈ کے ساتھ بدسلوکی کر رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں، خاتون نے بہاریوں پر غلط ریمارکس بھی کیے ہیں۔ یہ پورا واقعہ ایک کیمرے میں قید ہو گیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
سکیورٹی گارڈ نے پولیس سے شکایت کی
اس معاملے میں نوئیڈا سیکٹر-126 تھانے کے انچارج نے بتایا کہ آج صبح سیکورٹی گارڈ تھانے آیا اور پولیس کو شکایت دی۔ پولیس میں شکایت درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ خاتون شراب کے نشے میں تھی اور سوسائٹی کا مین گیٹ کھلنے میں تاخیر ہونے پر خاتون نے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔