اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: اب مسلم مہاسنگھ قرآن پاک بچاؤ تحریک چلائے گا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

اکھل بھارتیہ مسلم مہاسنگھ کے قومی صدر فرحت علی خان نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کرکے بتایا کہ وہ 7 جولائی سے قرآن بچاؤ تحریک چلائیں گے۔

اب مسلم مہاسنگھ قرآن پاک بچاؤ تحریک  چلائے گا
اب مسلم مہاسنگھ قرآن پاک بچاؤ تحریک چلائے گا

By

Published : Jul 5, 2021, 12:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں اکھل بھارتیہ مسلم مہاسنگھ کے قومی صدر فرحت علی خان نے اپنا ایک ویڈو بیان جاری کرکے بتایا کہ وہ 7 جولائی سے قرآن بچاؤ تحریک چلائیں گے۔

اب مسلم مہاسنگھ قرآن پاک بچاؤ تحریک چلائے گا

آر ایس ایس کی ایک ذیلی تنظیم اکھل بھارتیہ مسلم مہاسنگھ کے قومی صدر فرحت علی خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے قرآن کریم کے تحفظ کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سدرشن پر قرآن کریم، انبیاء، خلفاء اور اللہ تعالیٰ کے تعلق سے بحثیں کی جارہی ہیں، جس میں غیر مہذب الفاظ اور بدکلامی کے ساتھ ہی ہتک آمیز الفاظ کا استعمال کیا جارہا ہے جو ملک ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی امن و امان کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق کے لیے بحث میں شامل ہو چکا ہوں۔

فرحت علی نے کہا کہ قرآن پاک کے تعلق سے ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے بھی وسیم رضوی کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ کیونکہ مذہبی صحیفوں میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ جس سے ملک کے تمام ماہرین، دانشور اور امن پسند شہری واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: راج ناتھ سنگھ، کلیان سنگھ کی عیادت کے لیے رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچے

انہوں نے صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اس سلسلہ میں خصوصی مداخلت کرکے سدرشن چینل کے ایسے پروگراموں کو فوری بند کرانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details