سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کی جانکاری نہ دیے پر ضلع کے پانچ ہسپتالوں کو محکمہ صحت نے نوٹس جاری کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن ہسپتالوں کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے اس میں بابارگھو داس میڈیکل کالج، پینشیا ہسپتال اور للت نارائن ریلوے ہسپتال خاص طور سے شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے کورونا متاثرین کا ڈاٹا تیار کرنے کے لئے پورٹل بنایا ہے اسی پورٹل پر یومیہ کورونا وائرس سے متعلق اہم معلومات اپڈیٹ کی جاتی ہیں۔ اس میں زیر علاج، نئے کورونا متاثرین اور ہوم آئیسولیشن کے علاوہ مرنے والے متاثرین کا ڈاٹا درج کیا جاتا ہے۔ اس پورٹل پر اپڈیٹ کرنے کی سہولت انتظامیہ نے کووڈ ہسپتالوں کو دے رکھی ہے۔ اس کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ دستیاب کرائے گئے ہیں۔