بریلی شہر کے حجیاپور علاقے میں ایک شخص کے کورونا مثبت پائے جانے اور اُس کی موت کے بعد اس علاقے کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر17 افراد کے خلاف نوٹس جاری یہاں ڈرون کیمرے سے نگرانی کرنے کے دوران بہت سے مکانات کی چھتوں پر پتّھر پائے گئے تھے۔
بہت سارے لوگ سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ جبکہ کچھ افراد بغیر اجازت سیل کیئے گئے علاقے میں دکانیں کھولے ہوئے نظر آئے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر17 افراد کے خلاف نوٹس جاری اُس وقت اے ایس پی ابھیشیک ورما نے پتھروں کو ہٹواکر ان لوگوں کو گھروں میں جانے کے لیئے کہا تھا۔
اب علاقے میں ڈرون سے کھینچی گئی تصاویر کی بنیاد پر حفاظت کے انتظامات، سیکیورٹی کے انتظامات دیکھے گئے تھے۔ اس میں پائی جانے والی فٹیج کی بنیاد پر تقریباً چھ لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر پتّھر ملے تھے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر17 افراد کے خلاف نوٹس جاری وہیں گیارہ افراد اپنے گھروں سے باہر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اب تھانہ بارہ دری پولیس نے حجیاپور علاقے کے 17 افراد کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔
حجیاپور علاقے میں کورونا مثبت کی موت کے بعد جب اُس کا جنازہ گھر پہنچا تو تمام کوششوں کے باوجود مہلک شخص کے کنبہ کے تمام لوگ اُسکی لاش سے لپٹکر بہت روئے۔ جبکہ پہلے ہی اس کی تاکید کی جا چکی تھی کہ جنازے میں شامل لوگ ایک محدود فاصلہ سے ہی صرف دیدار کر سکیں گے۔ لیکن وہاں موجود کنبہ کے کئ افراد اور رشتہ داروں نے جنازے سے لپٹنے کی کوشش کی اور کئی لوگوں نے کفن ہٹاکر چہرہ دیکھنے کی بھی کوشش کی تھی۔
وہاں موجود کئ لوگوں نے اس واقعہ کا ویڈیو بناکر وائرل کر دیا تھا۔ یہ ویڈیو پولیس کے ہاتھ آنے کے بعد اب پولیس کے اعلیٰ افسران نے معاملے کی جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔