اردو

urdu

ETV Bharat / state

خط نہیں، غریبوں کو پیسوں کی ضرورت ہے: کانگریس - people of the country are worried

کانگریس کے قومی ترجمان اکھلیش پرتاپ سنگھ نے ہفتہ کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ 'مودی جی ملک کی عوام کو خط لکھنے سے کام نہیں چلنے والا ۔ خط سے پیٹ نہیں بھرتا۔ ملک کے ہر غریب کے کھاتے میں 10۔10 ہزار روپئے بھجوائیں۔

خط نہیں،غریبوں کو پیسوں کی ضرورت ہے:کانگریس
خط نہیں،غریبوں کو پیسوں کی ضرورت ہے:کانگریس

By

Published : May 30, 2020, 8:41 PM IST

دیوریا: کانگریس پارٹی نے آج کہا ہے کہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی عام عوام کے ساتھ غریب، کسان، مزدور سبھی پریشان ہیں۔ اس وقت ملک کے غریبوں کو خط نہیں بلکہ ان کے کھاتوں میں پیسے چاہئے جس سے وہ اپنی زندگی گزار سکیں۔

کانگریس کے قومی ترجمان اکھلیش پرتاپ سنگھ نے ہفتہ کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ 'مودی جی ملک کی عوام کو خط دینے سے کام نہیں چلنے والا ہے۔ خط سے پیٹ نہیں بھرتا۔ ملک کے ہر غریب کے کھاتے میں 10۔10 ہزار روپئے بھجوائے۔

سنگھ نے کہا کہ آج پورا ملک کورونا وبا سے پریشان ہے۔ کروڑوں لوگوں کی نوکریاں جاچکی ہیں۔ لاکھوں لوگ بیمار ہوچکے ہیں۔کاروبار بند ہورہے ہیں۔ مودی حکومت کے ایک سال پورا ہونے پر لوگوں کو خط دے کر وزیر اعظم اپنی حکومت کی تعریف میں مشغول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے غریبوں کو خط کی نہیں ان کے کھاتے میں دس دس ہزار روپئے بھیجنے کی ضرورت ہے۔ مودی اپنی تعریف کبھی بھی کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details