بی جے پی کے 42 ویں یوم تاسیس کے موقع پر غازی آباد ضلع کی ڈاسنہ جیل سے نور محمد نامی شخص نو سال بعد رہا کیا گیا۔ جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے وہ جیل سے باہر نہیں نکل سکے تھے۔
بی جے پی کے 42 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ریاستی وزیر برائے جیل دھرم ویر پرجاپتی کی پہل پر ریاستات اتر پردیش کے 48 جیلوں میں بند ایسے 135 قیدیوں کو رہا کیا گیا، جو جرمانے کی رقم جمع کرنے سے قاصر تھے۔Release of Several Prisoners from Jail on the Occasion of BJP's Founding Day
مزید پڑھیں:
اس موقع پر ڈاسنا جیل میں بند غازی آباد لونی کے رہائشی نور محمد کو بھی رہا کر دیا گیا۔ وہ 23 سال کی عمر سے گزشتہ نو سال سے جیل میں قید تھے۔ لواحقین اس کی رہائی کے لیے جرمانے کی بقایا رقم جمع نہیں کروا پائے تھے۔