مرادآباد:بیگم نور بانو نے اتر پردیش کے ضلع رام پور سے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کی رکنیت کی منسوخی کے سوال پر کہا کہ اب رام پور میں ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ اس کی تمام تر تیاریاں کی جاری ہیں۔ سماج وادی پارٹی کا یہ گڑھ ہے۔ اگر ایس پی کچھ نہیں کرے گی تو ہمیں ذمہ داری اٹھانی پڑے گی۔ کبھی کبھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں (اعظم خان) نے کچھ ایسا کیا ہوگا جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ رامپور میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے بیگم نور بانو نے امکان ظاہر کیا کہ یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ فی الحال اس کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ بیگم نور بانو نے سیاسی میدان کے بارے میں محتاط انداز میں بات کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں اتار چڑھاو عام بات ہے۔ سیاسی جماعت کبھی اقتدار میں ہے تو کبھی اسے اپوزیشن میں بھی بیٹھنا پڑتا ہے۔
Noor Bano On Azam Khan اصولوں کی سختی سے پاسداری ضروری ہے - ضلع رام پور کی سوار ودھان سبھا
لوک سبھا کی سابق رکن اور کانگریس کی سینئر لیڈر بیگم نور بانو 2014 کے ماڈل ضابطہ اخلاق کے معاملے میں عدالت میں پیش ہونے کے لئے مراد آباد پہنچیں۔ وہاں انہوں نے کہاکہ اصولوں کی سختی سے پاسداری ضروری ہے-
اصولوں کی سختی سے پاسداری ضروری ہے
یہ بھی پڑھیں:Shafiqur Rahman Barq on Yogi Adityanath: ہندوستان کبھی ہندو راشٹر نہیں تھا، نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا، شفیق الرحمٰن برق
انہوں نے کہا کہ پہلے کانگریس حکومت کرتی تھی لیکن اب اس کی جگہ کوئی اور پارٹی حکومت کر رہی ہے، اسی طرح کل کوئی اور پارٹی حکومت کرے گی۔ اعظم خان کے بارے میں نوید میاں کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ میری اپنی سیاست ہے، نوید میاں نے جو کچھ کہا اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔