اردو

urdu

ETV Bharat / state

راج ببر اور ریتا بہوگنا جوشی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری - 9 ملزمین کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

بھاجپا رکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی اور کانگریس رہنما راج ببر سمیت 9 ملزمین کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوا ہے۔ یہ وارنٹ ایم پی ایم ایل اے عدالت نے توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملہ کرنے کے معاملے میں جاری کیا ہے۔

راج ببر اور ریتا بہگونا جوشی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری
راج ببر اور ریتا بہگونا جوشی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

By

Published : Nov 20, 2020, 11:38 AM IST

لکھنؤ: لکھنؤ کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے بھاجپا رکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی، کانگریس کے رہنما راج ببر اور پردیپ جین سمیت 9 افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ حکم عدالت کے خصوصی جج پون کمار رائے نے دیا ہے ، جو ایک مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس فورس پر حملہ کرنے کے معاملے میں غیر حاضر رہنے پر دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ملزمین کی ضمانت رکھنے والوں کو بھی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے اس معاملے میں وارنٹ پیش نہ کرنے پر تھانہ حضرت گنج کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ تھانہ ایس ایچ او سے عدالت نے پوچھا ہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل کیوں نہیں کی جارہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ 8 دسمبر کو تھانہ حضرت گنج ایس ایچ او عدالت میں حاضر ہو کر اپنی بات رکھیں نہیں تو ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔

17 اگست 2015 کو ، اس معاملے کی ایف آئی آر ایس آئی پیارے لال پرجاپتی نے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ کانگریس پارٹی نے اس دن لکشمن میلہ کے مقام پر مظاہرہ کیا تھا۔ تبھی اچانک یہ تمام ملزمین 5000 کے قریب کارکنان کے ہمراہ اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کے لئے مظاہرے کے مقام سے باہر نکل گئے۔ انہیں سمجھانے اور روکنے کی کوشش کی گئی ، لیکن وہ راضی نہیں ہوئے اور سنکلپ واٹیکا کے پاس پتھراؤ کرنے لگے اس سے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔

اس واقعے میں اے ڈی ایم ایسٹرن نیدھی سریواستو ، ایس پی ایسٹ راجیو ملہوترا ، سی او ٹریفک اونیش مشرا ، ایس ایچ او عالم باغ وکاس پانڈے اور ایس او حسین گنج شیوشنکر سنگھ سمیت متعدد پولیس افسران اور پی اے سی کے متعدد پولیس اہلکار شدید طور سے زخمی ہوئے تھے۔

اس دوران اشوک مارگ پر آنے جانے والے عام لوگوں کو بھی چوٹیں آئی تھیں۔ کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جس کے بعد پولیس نے 18 ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس وقت ریتا بہوگنا جوشی اس وقت کانگریس پارٹی میں شامل تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details