اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریمو ڈسوزا کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ - ریمو ڈسوزا کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ

دارالحکومت دہلی سے منسلک شہر غازی آباد میں ضلع عدالت معروف کوریوگرافر ریمو ڈسوزا کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا۔

ریمو ڈسوزا کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ

By

Published : Oct 23, 2019, 2:17 PM IST

بالی وڈ کے مشہور کوریوگرافر ریمو ڈسوزا پر پانچ کروڑ روپے لینے اور اسے واپس نہ کرنے کا الزام ہے۔

اسی کیس کے پیش نظر ریمو کو غازی آباد کی ضلع عدالت نے غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

غازی آباد میں راج نگر کے رہنے والے ستیندر تیاگی نے الزام عائد کیا کہ ریمو ڈسوزا نے فلم سازی کے نام پر خطیر رقم انویسٹ کرائی تھی۔

ان کا الزام ہے کہ 'امر مسٹ ڈائی' نام کی فلم بنانے کے لیے سنہ 2016 میں ریمو نے پانچ کروڑ روے انویسٹ کرائے تھے، اور اس کے بدلے انہوں ن نے دوگنہ رقم لوٹانے کا وعدہ کیا تھا۔

ستیندر تیاگی نے کہا کہ فلم سازی کے نام پر روپے انویسٹ کرالیے گئے لیکن ہوا کچھ بھی نہیں، اور اب اتنا وقت گزر جانے کے بعد ریمو متاثرہ کے پیسے نہیں لوٹا رہے ہیں۔

اسی کے ییش نظر غازی آباد کی پولیس میں دھوکہ دہی اور دیگر دفعات میں کیس درج کرایا گیا تھا، جس کے بعد اے سی جے ایم 8 کی عدالت نے ریمو ڈسوزا کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details