اردو

urdu

ETV Bharat / state

مختار انصاری کی مشکلات میں اضافہ

ڈسٹرکٹ کورٹ نے مختار انصاری کی اہلیہ اور ان کے دو بھائیوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 'مجرموں اور مافیاؤں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے تسلسل میں مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری اور اس کے بھائیوں شرجیل رضا اور انور شہزاد کے خلاف ضبط اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 'مجرموں اور مافیاؤں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے تسلسل میں مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری اور اس کے بھائیوں شرجیل رضا اور انور شہزاد کے خلاف ضبط اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

By

Published : Sep 19, 2020, 11:11 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مئو کے صدر حلقے سے منتخب رکن اسمبلی مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری اور ان کے دو بھائی شرجیل رضا اور انور شہزاد کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ ان تینوں کے خلاف غیر قانونی طور پراپرٹی پر قبضہ کرنے کے الزام میں یہ غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا۔

یوگی حکومت نے گینگیسٹر مختار انصاری کی اہلیہ اور ان کے دو بھائیوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے

ضلع غازی پور کے خصوصی جج گینگسٹر ایکٹ گورو کمار کی بینچ نے مختار انصاری کی اہلیہ اور ان کے دو بھائیوں کے غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 'مجرموں اور مافیاؤں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے تسلسل میں مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری اور اس کے بھائیوں شرجیل رضا اور انور شہزاد کے خلاف ضبط اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا'۔

اس کے علاوہ پولیس نے 'اس سلسلے میں غازی پور پولیس سٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان تینوں کے خلاف چارج شیٹ بھی درج کی تھی'۔

وہیں دوسری جانب شراب کی دکان خریدنے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں رضا اور شہزاد کے خلاف بھی علیٰحدہ چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں یوگی حکومت نے ریاست میں مختار انصاری سے تعلق رکھنے والی کروڑوں روپے کی مالیت کی غیر قانونی جائیداد کو ضبط کرلیا ہے، یا اسے مسمار کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details