سہارنپور: اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 Uttar Pradesh Assembly Elections کے پیش نظر سماجوادی پارٹی کے امیدوار کارتکیہ رانا نے آج سہارنپور ضلع کے دیوبند اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کی۔ اس کے ساتھ ہی بیہٹ حلقہ سے عمرعلی خان اور سہارنپور نگر سیٹ سے سابق رکن اسمبلی سنجے گرگ نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کی۔
وہیں رویندر مولو نے سہارنپور کے رامپور اسمبلی حلقہ سے بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کی، ساتھ ہی سہارنپور کی گنگوہ اسمبلی سے نعمان مسعود نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کی۔
بی جے پی پارٹی کی جانب سے 2 امیدواروں نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیے، نکود اسمبلی سے مکیش چودھری اور بیہٹ اسمبلی سے نریش سینی Nomination Papers of Candidates in Saharanpur۔
مزید پڑھیں: