اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nomination papers of Candidates for MLC Elections: بارہ بنکی میں ایم ایل سی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی - UP MLC Election 2022

اترپردیش میں آئندہ ہونے والے ایم ایل سی انتخابات کے لیے آج سماجوادی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل Nomination papers of Candidates for MLC Elections کیا۔

بارہ بنکی میں ایم ایل سی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی
بارہ بنکی میں ایم ایل سی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی

By

Published : Mar 21, 2022, 8:49 PM IST

اترپردیش میں آئندہ ہونے والے ایم ایل سی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی کا عمل کا آج آخری دن تھا۔

اس دوران آج سماجوادی پارٹی کے ایم ایل سی امیدوار رجیش کمار یادو اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار انگد کمار سنگھ نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اور دونوں نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔

ایم ایل سی انتخابات کے لئے ضلع میں 9 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے، ان انتخابات کے لئے سماجوادی پارٹی نے موجودہ ایم ایل سی راجیش کمار یادو کو دوبارہ امیدوار بنایا ہے۔

ویڈیو

وہیں بی جے پی نے تعلیمی حلقے میں نمایاں کام کرنے والے انگد کمار سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے، ایم ایل سی انتخابات میں ضلع کے تمام عوامی نمائندہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی ضلع میں ایم ایل سی انتخابات کے لئے کل 2854 ووٹرس ہیں۔ جن میں 1162 گاؤں کے پردھان جبکہ 1442 بی ڈی سی، 57 ڈی ڈی سی، 170 کارپوریٹر، 6 ایم ایل اے، 1 ایم پی اور ایک ایم ایل سی شامل ہیں۔ یہ تمام لوگ ایم ایل سی کا انتخاب کریں گے. جس کا نتیجہ 12 اپریل کو سامنے آئے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details