اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: خواتین کے زیورات لوٹنے والا گروہ گرفتار - نوئیڈا کی خبریں

گوتم بدھ نگرمیں پولیس ٹیم نےجرائم کے واقعات میں ملوث 8 ملزمین کو گرفتار کیا جن میں دو سونار بھی شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کے زیورات، موبائل فون، ایک زین کار اور ویگنار کار اور 13،198 نقد برآمد کیا گیا ہے۔

نوئیڈا: خواتین کے زیورات لوٹنے والا گروہ گرفتار
نوئیڈا: خواتین کے زیورات لوٹنے والا گروہ گرفتار

By

Published : Oct 10, 2021, 7:42 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر-58 پولیس نے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو صبح کےوقت ڈیوٹی پر جاتی خواتین و دیگر راہ چلتی خواتین کو ان کے زیورات ڈبل کرنے کے فریب میں الجھا کر ٹھگی کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس نے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے چاندی کے زیورات سمیت نقدی برآمد کی ہے۔ ساتھ ہی ان 8 رکنی گروہوں کو پکڑنے والی پولیس ٹیم کو 25 ہزار روپے کا انعام بھی دیا گیا ہے۔

خواتین کے زیورات لوٹنے والا گروہ گرفتار

ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ این سی آر میں اس قسم کے متعدد واقعات ہوئے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی اب تک پکڑا نہیں گیا۔

دارالحکومت دہلی سے متصل اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں پولیس ٹیم نےجرائم کے واقعات میں ملوث 8 ملزمین کو گرفتار کیا گیا،جن میں دو سونار بھی شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کے زیورات ، موبائل فون ، ایک زین کار اور ویگنار کار اور 13،198 نقد برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی دہلی: پولیس کانسٹیبل نے ہریانہ پولیس کے سب انسپکٹر کو گولی مارکر کیا ہلاک

تفصیلات کے مطابق ملزمین حامد اور حامد کا بیٹا افروز ، صاحب ، نذر خان ، عباس اور محمد شاہد سبھی مل کر دہلی این سی آر میں صبح کمپنی میں ڈیوٹی پر جانی والی اور زیورات پہن کر مارننگ واک کرنے والی خواتین کے ساتھ ، تانترک عمل کے ذریعے زیورات کو دوگنا کرنے کی بات کہہ کر انھیں اپنے فریب میں لیتے تھے۔

ان کے زیورات اتروا کر اپنے قبضے میں لے لیتے تھے اور خواتین کو 20 قدم آگے چلنے کو کہہ کر زیورات لے کر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ غازی آباد کے سونار سچن ورما اور پرجوال ورما کی دکانوں پر جا کر نصف قیمت پر فروخت کرتے تھے۔ دونوں سنار سچن ورما اور پرجوال ورما کو چوری شدہ زیورات کی خریداری کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details