ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر اتول کمار سونی نے مشن شکتی کے تحت ضلعی سطح پر ہونے والے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر پونم تیواری نے نیوٹریشن مہم کے مقصد کو اجاگر کیا۔ میونسپل مجسٹریٹ (گریٹر نوئیڈا) گجیندر کمار نے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کا پیغام دیا۔
نوئیڈا: قابل ستائش کام انجام دینے والی خواتین اعزاز سے سرفراز
اترپردیش ریاستی کمیشن برائے خواتین وملا باتھم کی سربراہی میں نوئیڈا کے بلاک بسرکھ کے بلاک کمپلیکس میں مشن شکتی مہم کے تحت آگاہی چوپال کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وملا باتھم نے کہا کہ بیٹے اور بیٹیوں سے یکساں سلوک کریں اور خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل ہونا چاہیے۔
نوئیڈا: قابل ستائش کام انجام دینے والی خواتین اعزاز سے سرفراز
ویمن ویلفیئر اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ اینڈ نیوٹریشن ، سوشل ویلفیئر ، ڈس ایبل ایمپاورمنٹ لیبر ڈیپارٹمنٹ ، ویٹرنری زراعت ، محکمہ صحت نے پمفلٹ تقسیم کرکے خواتین اور لڑکیوں کو محکمہ جاتی اسکیموں سے آگاہ کرکے پمفلیٹ تقسیم کئے۔
اس موقع پر ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے مشن شکتی کے تحت قابل ستائش کام انجام دینے والی آنگن واڑی کارکنان ، خواتین کسان ، محکمہ صحت کی خواتین ملازمین اور سیلف ہیلپ گروپوں کی خواتین کو تعریفی اسناد دے کر ان کو اعزاز سے نوازا۔