نوئیڈا:اتر پردیش کے ہائیٹک ضلع میں شمار نوئیڈا پولیس کا کام کرنے کا انداز بھی ہائی ٹیک ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے اب ٹریفک پولیس کے اہلکار انٹیگریٹڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے لوگوں کے چالان کاٹ رہے ہیں، لیکن حالات اس وقت مضحکہ خیز ہو گئے جب کار چلارہی خاتون کو ہیلمیٹ نہیں لگانے پر چالان پہنچ کاٹا گیا۔
پولیس والوں کی ایک چھوٹی سی غلطی ان کی جگ ہنسائی کا موجب بن رہی ہے۔ اس غلطی کی وجہ سے گریٹر نوئیڈا کی رہنے والی شیلجا چودھری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔شیلیجا چودھری کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک i20 کار ہے۔ جس پر وہ روزانہ سفر کرتی ہیں۔ لیکن کل ہیلمٹ نہ پہننے پر ان کی کار نمبر پر 1000 کا آن لائن چالان ہوا۔
جس پر متاثرہ خاتون نے ٹریفک پولیس کو تحریری شکایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے، کہ اس کا چالان منسوخ کیا جائے، جو کہ سراسر غلط ہے، چالان کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔نوئیڈا کی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سبق سکھانے کا ہائی ٹیک طریقہ ڈھونڈا ہے۔ یہ ہائی ٹیک طریقہ کسی کی سفارش بھی قبول نہیں کرتا کیونکہ کوئی بھی آپ کو قوانین توڑنے پر نہیں روکے گا۔