اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات واپس لئے کا مطالبہ

نوئیڈا میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے پارٹی کے رہنماؤں پر بی جے پی کی جانب سے دائر کرائے گئے مقدمات کے خلاف احتجاج کیا۔ پارٹی کے ترجمان پون شرما کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

مقدمات واپس لئے جائیں
مقدمات واپس لئے جائیں

By

Published : Sep 29, 2021, 8:38 AM IST


ریاست اتر پردیش کے شہرنوئیڈا سے کانگریس سٹی صدر شہاب الدین کی قیادت میں آج سٹی مجسٹریٹ آفس سیکٹر 19 نوئیڈا میں بی جے پی حکومت کی طرف سے کانگریس کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف ایک یادداشت پیش کی گئی۔

کانگریس رہنما

پارٹی کے ترجمان پون شرما نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کے ذریعے گورنر کو پیش کیا گیا ہے ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ مجسٹریٹ کی جانب سے منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں اور کانگریس رہنماؤں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں۔

سٹی صدر شہاب الدین نے بتایا کہ بی جے پی حکومت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری اور ان کی بیٹی رکن اسمبلی ارادھنا "مونا" مشرا اور کانگریس کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے دھمکانے کا کام کر رہی ہے۔

ریاستی جنرل سکریٹری ودیت چودھری نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے رہنما اور کارکنان بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیز، ریاست میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال،دلتوں اور اقلیتوں پر مظالم، بی جے پی حکومت کی جانب سے کی گئی بدعنوانیوں کو عوام کے سامنے لے کر آرہے ہیں ۔جسے بی جے پی حکومت برداشت نہیں کر پا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ کانگریس ماضی میں بھی یہ لڑائی عوام کی مدد سے لڑتی رہی ہے اور آئندہ بھی لڑے گی۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: کانگریس نے پنچایت انتخابات کی بحالی کا مطالبہ کیا


اس احتجاج میں اتر پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ودیت چودھری،مکیش یادو، لیاقت چودھری،پرشوتم نگر، پون شرما،گوتم آوانا ، للت آوانا ،پھیر سنگھ ناگر سنجے تنیجا، ابھیشیک جین، مدھوراج ،ڈاکٹر سیما ،ویرو دیوی، منویندر کور، ایس ایس رانا، ستیندر شرما ، اشوک شرما،راجن بشت، دیشکر پانڈے، یتیندر شرما، رام کمار شرما، رضوان چودھری، جتیندر امباواٹ ، وکرم چودھری ، اشرف، جیتو شرما، ویرو دیو ،منیندر کور،راجندر بھرادواج ، جیسن چودھری، جیوتی پال، محمد گڈو، جاوید خان، اپدیش سریواستو ،آر کے پراتھم، راہل ، فیضان، رشبھ، سچن، دلشاد،راجکشور،دھیراج دیگر کارکنان نے شرکت کی-

ABOUT THE AUTHOR

...view details