اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس تصادم میں دو بدمعاش گرفتار - نوئیڈا کی خبریں

پولیس کے تعاقب کرنے پر بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اس پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں بدمعاشوں میں سے ایک کی ٹانگ میں چوٹ آئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا۔

نوئیڈا: دو بدمعاش پولیس سے مڈبھیڑ میں گرفتا، ایک زخمی
نوئیڈا: دو بدمعاش پولیس سے مڈبھیڑ میں گرفتا، ایک زخمی

By

Published : Sep 29, 2021, 4:08 PM IST

بدھ کی صبح اترپردیش کوتوالی سیکٹر 58 نوئیڈا کے علاقے میں مارننگ واک پر نکلے لوگوں سے موبائل لوٹنے والے بدمعاشوں کی پولیس سے مڈبھیڑ ہوئی۔

اس دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک بدمعاش زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک بدمعاش کو موقع سے گرفتار کیا جبکہ دوسرے کو کمبنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے شرپسندوں سے چار موبائل فون، بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل، طمنچہ ایک زندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔

معلومات کے مطابق بدھ کی صبح کوتوالی سیکٹر 58 پولیس ریڈیسن ہوٹل کے قریب سیکٹر 56 میں چیکنگ کر رہی تھی۔ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک آتے دیکھے گئے۔ جب پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کے سامنے ٹاپ ٹین بدمعاش کی خودسپردگی

پولیس کے تعاقب کرنے پر بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اس پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں بدمعاشوں میں سے ایک کی ٹانگ میں چوٹ آئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے سیکٹر 56 کے سروس روڈ پر ہونے والے ایک مقابلے میں ایک شرپسند کو گرفتار کیا ہے۔ زخمی کی شناخت روہت جاٹو ساکن گاؤں مورنا ،نوئیڈا کے طور پر کی گئی ہے جسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسی وقت دوسرے شرپسند سدھارتھ شرما کو بھی پولیس نے کومبنگ کے دوران گرفتار کیا ہے۔

نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ نے بتایا کہ مارننگ واک پر نکلے لوگوں سے گرفتار بدمعاش اسلحہ کے زور پر موبائل فون لوٹتے تھے ، بعد میں یہ لوگ لوٹے ہوئے موبائل فون دوسرے لوگوں کو سستے داموں فروخت کرتے تھے۔ بدمعاشوں کے قبضے سے چار موبائل فون ، ایک پستول 315 بور ، ایک زندہ کارتوس اور بغیر نمبر پلیٹ کی ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران یہ معلومات موصول ہوئی ہیں کہ بدمعاشوں کے خلاف درجنوں مقدمات پہلے ہی درج ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details