اس ٹیم میں ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر سنیل دوہر ے اور ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنجیو منگلک شامل ہیں۔ تشکیل کردہ کمیٹی معاملات کی سنجیدگی سے تحقیقات کرے گی ۔
نوئیڈا : نومولود کی موت کی انکوائری کے لئے دو رکنی کمیٹی کی تشکیل - up new bornbaby case
اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے ایک اسپتال میں نومولود بچے کو مناسب طبی خدمات کی عدم فراہمی کے سبب موت کے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری نے واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈاکٹروں پر مشتمل دو رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔
![نوئیڈا : نومولود کی موت کی انکوائری کے لئے دو رکنی کمیٹی کی تشکیل موت کی انکوائری کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7370268-1100-7370268-1590585725037.jpg)
موت کی انکوائری کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل
موت کی انکوائری کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل
انکوائری رپورٹ ملنے کے بعد اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈاکٹر اوہری نے کہا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد جس نے بھی کوتائی اور تساہلی برتی اسے کسی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔۔
بتایا جا رہاہے کہ اسپتال کے عملے کی عدم توجہی کے باعث اس نومولود بچے کی جان چلی گئی تھی۔کنبہ کے لوگوں نے طبی عملہ پر غیر ذمہ داری کا الزام عائد کیا۔