اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: بغیر فٹنس کے سڑکوں پر دوڑ رہے ہیں ہزاروں آٹو - 3512 آٹوز کی فٹنس معیاد ختم ہو چکی ہے

نوئیڈا میں پولیس انتظامیہ کی تمام کوششوں کے باوجود سڑکوں پر 3500 سے زائد آٹو رکشہ بغیر فٹنس کے چل رہے ہیں۔ جو کبھی بھی حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

نوئیڈا: بغیر فٹنس کے سڑکوں پر دوڑ رہے ہیں ہزاروں آٹو
نوئیڈا: بغیر فٹنس کے سڑکوں پر دوڑ رہے ہیں ہزاروں آٹو

By

Published : Sep 28, 2021, 10:53 AM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں پولیس انتظامیہ کی تمام کوششوں کے باوجود سڑکوں پر 3500 سے زائد آٹو رکشہ بغیر فٹنس کے چل رہے ہیں۔ جو کبھی بھی حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ان تمام آٹو رکشہ کی فٹنس کورونا کے دور میں ہی ختم ہو گئی تھی۔ لیکن کوویڈ کی دوسری لہر کے پیش نظر ان کی فٹنس ڈیٹ میں اضافہ کرکے 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی۔ ان میں گاڑیوں سے متعلقہ دستاویزات بھی شامل ہیں جن کی میعاد یکم فروری 2020 کو یا اس کے بعد ختم ہوئی ہے۔ لیکن آٹو رکشہ کے مالکان اب بھی گاڑیوں کے فٹنس نہیں کرا رہے ہیں۔

ویڈیو

اس سلسلے میں اے آر ٹی او کے عہدیدار اے کے پانڈے نے بتایا کہ فٹنس تجدید کی تاریخ میں اب چند دن باقی ہیں۔ اگر اب بھی ان آٹو رکشہ کا فٹنس جانچ نہیں کرایا گیا تو ان کا سڑکوں پر چلنا غیر محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ میں بریک، لائٹس سمیت تمام اہم پیرامیٹرز کو چیک کیا جائے گا۔ اگر آٹو تمام پیرامیٹرز پر پورا اترتا ہے تو اسے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن آٹو ڈرائیوروں نے اپنی آٹو کی تجدید نہیں کی ہے وہ جلد از جلد اپنے آٹو کی تجدید کرائیں۔ اگر کوئی آٹو سڑک پر فٹنس چیک کے بغیر پایا گیا تو اسے ضبط کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

محکمہ ماحولیات کے مطابق ضلع میں 17911 آٹو رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے 3512 آٹوز کی فٹنس معیاد ختم ہو چکی ہے۔ کورونا انفیکشن کے پیش نظر حکومت نے لوگوں کو ریلیف دیا۔ فٹنس کی تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی۔ ان میں گاڑیوں سے متعلقہ دستاویزات شامل ہیں جن کی میعاد یکم فروری 2020 کو یا اس کے بعد ختم ہورہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details