اترپردیش ویمن کمیشن کی وائس چیئرپرسن سشما سنگھ نے اچانک نوئیڈا کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بھنگل پہنچنیں اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔
نوئیڈا: اترپردیش ویمن کمیشن کی وائس چیئرپرسن نے ٹیکہ کاری عمل کا جائزہ لیا اس دوران ہسپتال میں بہت ساری خامیاں پائیں گئیں، جس کے بعد انھوں نے ملازمین کی کلاس لی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کسی بھی طرح کی کوئی جانکاری کہیں بھی چسپاں نہیں ہے۔اسپتال انتظامیہ کی لاپروائی کا یہ عالم ہے کہ ویکسینیشن کے لئے لوگ سخت دھوپ میں کھڑے ہیں لیکن انہیں کسی طرح کی کوئی جانکاری مہیا نہیں کرائی جا رہی ہے کہ انہیں ویکسین لگے گی بھی یا نہیں اور لگے گی تو کب لگے گی۔
اس بد انتظامی پر وہ کافی ناراض ہوئیں اور ڈانٹ بھی لگائی۔تاہم سشما سنگھ نے اس بات کی توقع ظاہر کی کہ جلد ہی تمام خامیاں دور ہوں گی اور بہتر نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے چیف میڈیکل آفیسر دیپک اوہری، ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر ،بیسک ایجوکیشن آفیسر اور ویمن پولیس تھانہ کی ایس ایچ او کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔
اس دوران انہوں نے یہ حکم جاری کیا کہ کورونا وبا سے متاثرہ بچوں ،خواتین اور ضعیف حضرات کو سرکاری سہولت اور مراعات مہیا کرانے کے لیے ہیلتھ کارڈ اور ایوشمان کارڈ ترجیحی بنیاد پر بنائے جائیں ۔ اس جائزہ میٹنگ میں ضلع پروبیشن آفیسر اتل کمار سونی،ون اسٹاپ سینٹر کی منیجر شانوی بانو ، ویمن تھانہ کی ایس ایچ او منجو چودھری اور گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی پرنسپل ہیم لتا بھی موجود تھے۔