اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shriya Rathore Join Congress: معروف سماجی کارکن شریا راٹھور، کانگریس میں شامل - یوگا انسٹرکٹر شریا راٹھور

معروف سماجی کارکن اور یوگا انسٹرکٹر شریا راٹھور نے آج کانگریس پارٹی کا دامن تھام لیاShriya Rathore Join Congress۔ اس موقع پر انہوں نے نوئیڈا مہانگر صدر رام کمار تنور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنور جی نے مجھے کانگریس پارٹی کی رکنیت دلائی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔

معروف سماجی کارکن شریا راٹھور، کانگریس میں شامل
معروف سماجی کارکن شریا راٹھور، کانگریس میں شامل

By

Published : Dec 10, 2021, 10:58 PM IST

اترپردیش میں نوئیڈا مہانگر کانگریس کے صدر رام کمار تنور کی قیادت میں آج مشہور سماجی کارکن، یوگا انسٹرکٹر، موٹیویشنل اسپیکر، ویدک ڈاکٹر شریا راٹھور دیب نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر نوئیڈا مہا نگر صدر تنور نے کہا کہ پرینکا گاندھی کی کوششوں اور اعلان کے بعد کانگریس میں تیزی سے خواتین کی شمولیت ہو رہی ہے ۔ اتر پردیش میں خواتین کانگریس پارٹی سے جڑ کر خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

شریا راٹھور نے کہا کہ پرینکا گاندھی جس طرح سے خواتین کو عزت و احترام دے رہی ہیں اس سے خواتین میں جوش و ولولہ پایا جارہا ہے۔کانگریس نے خواتین کو مرکزی دھارے میں آنے کا موقع فراہم کیا ہے جس سے کانگریس پارٹی سے خواتین کی وابستگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہم گھر گھر جا کر پرینکا گاندھی کے پیغامات کو ہر عام آدمی اور خواتین تک پہنچانے کا کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Sonia Gandhi Birthday Celebration in Noida: سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر ہسپتال میں پھل اور جوس تقسیم

انہوں نے نوئیڈا مہانگر صدر رام کمار تنور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنور جی نے مجھے کانگریس پارٹی کی رکنیت دلائی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details