اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: پٹاخے پھوڑنے کے تنازعہ میں چلی گولی، حالت تشویشناک، ملزم ریوالور سمیت گرفتار - ملزم راج کمار کو گرفتار کر کے اس کی پستول ضبط کرلی ہے۔

پٹاخے پھوڑنے پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ایک فریق نے دوسرے فریق پر گولی چلادی۔ اس واقعہ میں ایک شخص کو گولی لگی ہے۔ جسے علاج کے لیے نوئیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

نوئیڈا: پٹاخے پھوڑنے کے تنازعہ میں چلی گولی، حالت تشویشناک، ملزم ریوالور سمیت گرفتار
نوئیڈا: پٹاخے پھوڑنے کے تنازعہ میں چلی گولی، حالت تشویشناک، ملزم ریوالور سمیت گرفتار

By

Published : Nov 7, 2021, 4:49 PM IST

Updated : Nov 7, 2021, 5:29 PM IST


اتر پردیش کے نوئیڈا کے فیز 3 کوتوالی علاقے میں واقع گاؤں گڑھی چوکھنڈی میں پٹاخے پھوڑنے پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ایک فریق نے دوسرے فریق پر گولی چلادی۔ اس واقعہ میں ایک شخص کو گولی لگی ہے۔ جسے علاج کے لیے نوئیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں متاثرہ کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ شکایت ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا اور واردات میں استعمال ہونے والا لائسنسی ریوالور بھی برآمد کرلیا۔

نوئیڈا: پٹاخے پھوڑنے کے تنازعہ میں چلی گولی، حالت تشویشناک، ملزم ریوالور سمیت گرفتار


اس طرح ہوا تنازعہ:

گرین پارک کالونی، گڑھی چوکنڈی کا رہائشی راج ویر کرانے کی دکان چلاتا ہے۔ راج ویر کے گھر آئے بھانجے وینیت اور پڑوسی راج کمار کے درمیان پٹاخے چھوڑنے کو لے کر بحث ہوگئی۔ بحث کی وجہ سے دونوں فریقین میں لڑائی ہوگئی۔ اس کے بعد راج کمار نے اپنے لائسنسی پستول سے وینیت پر گولی چلادی۔


دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر تنازعہ:
ڈی سی پی سینٹرل نوئیڈا ہریش چند نے بتایا کہ دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر گڑھی چوکھنڈی میں دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم راج کمار کو گرفتار کر کے اس کی پستول ضبط کرلی ہے۔

ونیت کو علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Last Updated : Nov 7, 2021, 5:29 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details