اتر پردیش کے نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے کسانوں کی حمایت میں زرعی قوانین کے خلاف غازی پور بارڈر پر جاری دھرنے میں شامل ہو کر احتجاج کیا۔
نوئیڈا: کسانوں کی حمایت میں سماج وادی کارکنان کا احتجاج اس موقع پر ایس پی کے سابق ترجمان راگھویندر دبے نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کسان مخالف قوانین کو فوری طور پر واپس لے۔ کسان کھلے آسمان کے نیچے شدید سردی میں بھی دھرنے پر بیٹھے رہے اور کئی کسانوں نے اس تحریک میں اپنی جان گنوائی ہے۔ حکومت کو زرعی قوانین واپس لے لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو ٹریکٹر ٹرالی پریڈ کے پس پردہ سماج دشمن عناصر کی جانب سے کسانوں کی تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ شرپسندوں کی نشاندہی کر ان کے خلاف کارروائی کرے اور انتقام کے جذبے سے کسانوں کو ہراساں کرنے سے گریز کرے ورنہ کسانوں کے آنسوں کے ایک ایک قطرہ کا حکومت کو حساب دینا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں: حامد انصاری
اس موقع پر ایس پی رہنما دیویندر اوانہ نے کہا کہ زرعی ملک میں کسانوں کے ساتھ سوتیلا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔