اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: سماج وادی پارٹی کے کارکنان کسانوں کے دھرنے میں شامل ہوئے

مہندر یادو نے کہا کہ اتھارٹی اور سرکاری انتظامیہ کسانوں پر ظلم کر رہا ہے۔ انصاف مانگنے پر جھوٹے مقدمات درج کرکے کسانوں کو قید کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی اس ناانصافی کے خلاف سماج وادی پارٹی کسانوں کی حمایت میں جدوجہد کرے گی۔

By

Published : Sep 10, 2021, 12:26 AM IST

سماج وادی پارٹی کے کارکنان کسانوں کے دھرنے میں شامل ہوئے
سماج وادی پارٹی کے کارکنان کسانوں کے دھرنے میں شامل ہوئے

اترپردیش نوئیڈا کے سماج وادی پارٹی ضلع دیہی صدر مہیندر یادو کی قیادت میں سینکڑوں ایس پی کارکنان ہرولہ بارات گھر میں چل رہے دھرنے میں شامل ہو کر کسانوں کی حمایت کی۔

کارکنان نے اتھارٹی اور انتظامیہ کی من مانی کے خلاف نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر ضلعی صدر دیہی مہندر یادو نے کہا کہ اتھارٹی اور سرکاری انتظامیہ کسانوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ انصاف مانگنے پر جھوٹے مقدمات درج کرکے کسانوں کو قید کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی اس ناانصافی کے خلاف سماج وادی پارٹی کسانوں کی حمایت میں جدوجہد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جوہر یونیورسٹی اراضی کا قبضہ لینے پہنچے تحصیلدار خالی ہاتھ واپس لوٹے

اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری اور ترجمان راگھویندر دوبے نے کہا کہ کسانوں کو جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے سے روکنا جمہوریت کا قتل ہے۔ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے اترپردیش کی یوگی حکومت ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کررہی ہے۔

انتظامیہ کو کسانوں سے غیر مشروط بات کرکے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدام کرنا چاہیے۔اس موقع پر سینئر رہنما ستپال یادو، نائب صدر پھول سنگھ یادو ، مکیش بالمیکی ، ببلو چوہان ، تسلیم خان ، اومیر بنسل ، ونود یادو ، دیویندر آوانا ، جگت چودھری ، ستپال نگر ، ہرالال یادو ، سنجے تیاگی ، رنکو یادو ، کلدیپ یادو، رامپت یادو اور محسن سیفی وغیرہ شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details