اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: انعامی شوٹر پولیس مدبھیڑ میں گرفتار - شارپ شوٹر

اترپردیش کی نوئیڈا پولیس (Noida Police) نے دیر رات ڈاڑھا گول چکر کے قریب چیکنگ کے دوران انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کے پاس ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی ہے۔

Reward sharpshooter arrested in police encounter_vis_up_noida_upur10010
نوئیڈا: انعامی شوٹر پولیس مڈبھیڑ میں گرفتار

By

Published : Jun 21, 2021, 10:43 AM IST

اتوار کی رات دیر پولیس اور شرپسندوں کے مابین ایک مڈبھیڑ میں نوئیڈا کوتوالی (Noida Kotwali) بیٹا 2 کی پولیس نے 25 ہزار انعام والے بدمعاش کو گرفتار کیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ انکاؤنٹر میں زخمی ہونے والا شرپسند ساجد شارپ شوٹر (Sharp shooter) ہے اور اسے قتل جیسے سنگین کیسز میں پہلے بھی کئی بار جیل بھیجا جا چکا ہے۔

موقع سے برآمد کی گئی پستول


ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا راجیش کمار سنگھ کے مطابق اتوار کی رات کوتوالی بیٹا 2 پولیس ڈاڑھا گول چکر کے قریب چیکنگ کر رہی تھی، تبھی سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو پولیس نے چیکنگ کے لئے روکا۔ جس کے بعد شرپسند سروس روڈ پر اتر کر بھاگنے لگا، جب پولیس نے شرپسند کا تعاقب کیا تو شرپسند نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں شرپسند گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور پکڑ لیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو
زخمی شرپسند کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے جو قصبہ دادری کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا: عاپ رہنماؤں نے بریانی فروخت کرنے والے سچن سے ملاقات کی

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ساجد ایک شارپ شوٹر (Sharp shooter) ہے۔ اس پر قتل اور اقدام قتل جیسے متعدد کیسز درج ہیں جو ماضی میں بھی متعدد بار جیل جا چکا ہے۔ بدمعاش پر پہلے ہی 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے قبضے سے ایک پستول، زندہ کارتوس اور ایک چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details