کورونا وائرس کے تمام مشکوک کو 14 دن تک ڈاکٹر کے زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ وہیں نگرانی کے دوران انفیکشن کی علامات پیدا ہوتی ہے تو، انھیں فوری طور پر علاج فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نوئیڈا میں اس وقت ہلچل مچ گیا جب دہلی کے کورونا وائرس متاثرہ نے ایک سالگرہ پاڑتی دی تھی جس میں نوئیڈا کے سیکٹر 135 کے پرائیویٹ اسکول میں طالب علم اور والدین اس سالگرہ تقریب میں شامل ہوئے تھے۔
جس کی وجہ سے یہ اسکول تین دن یعنی 4 مارچ سے 6 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے۔
اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گوتم بدھ نگر کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انوراگ بھگوا نے بتایا کہ افواہوں کے بادل چھا چکے ہیں سبھی چھ مریضوں کی رپورٹ منفی ثابت ہوئی ہے۔ نوئیڈا میں اب کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔