آج ایک میٹنگ میں جے جے کالونی سیکٹر 50 میں کچی آبادی کے رہائشیوں کو سیکٹر 6 نوئیڈا اتھارٹی کے اسپیشل ڈیوٹی آفیسر سنجے کمار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ تمام لوگوں کو بہت جلد سیکٹر 122 میں تعمیر شدہ جنتا فلیٹ فراہم کیا جائیگا۔
تنظیم کے ریاستی صدر رویندر پردھان نے عہدیداروں کو بتایا کہ کافی دنوں سے معاملہ وعدے سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ اس لئے اب کچی آبادی جھگی جھونپڑی والوں کے مسئلہ کا حل نکالا جائے۔ بصورت دیگر صفائی مزدور غریب اتھان یونین تمام کچی آبادی کے رہائشیوں کو لے کر سیکٹر 122 میں تعمیر شدہ فلیٹوں میں رہنا شروع کردے گی۔