اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے دیہی علاقوں میں لوگوں نے منہگائی کے ایشو پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ ا س سے قبل ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔
دراصل اشیائے خوردنی، ایندھن اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں ہورہے اضافہ سے لوگ پریشان ہیں۔ مہنگائی کے مسئلے پر سیاسی جماعتیں حکومت کے خلا ف سراپا احتجاج ہیں اور ہر جگہ مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ اترپردیس کے نوئیڈا میں بھی احتجاج کا دور جاری ہے۔
حالیہ دنوں گیس سلینڈر میں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف دادری علاقہ کے مختلف گاؤں میں خواتین نے خالی سلینڈر لے کر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ اس احتجاجی مظاہرے میں سماج وادی پارٹی کے رہنما فقیر چند ناگر بھی شریک تھے۔