نوئیڈا: اونچی آواز میں ڈی جے بجانے والوں کے خلاف گوتم بدھ نگر میں مسلسل کارروائی کی جارہی ہے۔ گوتم بدھ نگر پولیس نے دیر رات شادی میں تیز آواز میں ڈی جے بجانے والے 7 افراد کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے سات ڈی جے کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا عوام اور ہمارا اولین فرض ہے۔Action Against DJ Operators For Violating Norms
گوتم بدھ نگر پولیس کے میڈیا انچارج پنکج کمار کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پولیس نے صوتی آلودگی کو روکنے کے لیے یہاں کے مندروں، مساجد، ڈی جے آپریٹرز اور شادی گھروں کے چلانے والوں کو نوٹس دیا تھا۔ جس میں کہا گیا کہ ڈی جے کی آواز کو معیار کے مطابق رکھیں اور صوتی آلودگی کو روکنے میں مدد کریں۔ پنکج کمار نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے تحت پولیس نے شادی گھر سمیت دیگر مقامات پر اونچی آواز میں بجانے والے ڈی جے کے خلاف کارروائی کی۔ Action Against DJ Operators In Noida