اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Shot Gangster Zahid مبینہ انکاؤنٹرمیں پنکھیا گینگ کے رکن زاہد کے پیرمیں گولی لگی - پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ

نوئیڈا کے بیٹا دو کوتوالی علاقے میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان مبینہ فائرنگ میں پنکھیا گینگ کے 25 ہزار انعامی بدمعاش زاہد عرف بھگت کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ زخمی حالت میں زاہد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ بدایوں کا رہنے والا ہے۔ Police Shot Gangster Zahid

پولیس انکاونٹرمیں پنکھیا گینگ کے رکن زاہد کے پیرمیں لگی گولی
پولیس انکاونٹرمیں پنکھیا گینگ کے رکن زاہد کے پیرمیں لگی گولی

By

Published : Oct 1, 2022, 5:10 PM IST

گریٹر نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا کے بیٹا دو کوتوالی علاقے میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان مبینہ فائرنگ میں پنکھیا گینگ کے 25 ہزار انعامی بد معاش زاہد عرف بھگت کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ زخمی حالت میں زاہد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دراصل وہ بدایوں کا رہنے والا ہے۔ Police Shot Gangster Zahid of the Pankhia gang in the leg In Noida

پولیس انکاونٹرمیں پنکھیا گینگ کے رکن زاہد کے پیرمیں لگی گولی

ایڈیشنل ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا وشال پانڈے نے بتایا کہ دیر رات پولیس کو بدمعاش کے بارے میں اطلاع ملی۔ پولیس نے محاصرہ کرکے بدمعاش کو گرفتار کرلیا ہے۔ مبینہ مقابلے کے دوران اسے ٹانگ میں گولی لگی۔ گرفتار شرپسند زاہد کا تعلق پنکھیا گینگ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Slams Modi مودی کو پرتیکشا کی درد بھری کہانی ضرور سننی چاہیے، راہل

بدمعاش نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ 4 ستمبر کی رات مرچنٹ نیوی آفیسر سروگیہ جین کے گھر ڈکیتی ڈالی تھی، واردات کے دوران بدمعاشوں نے گھر سے ڈھائی لاکھ روپے کی نقدی سمیت کئی دیگر سامان لوٹ لیا۔ گرفتار شرپسند زاہد کے قبضے سے نقدی، پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔واقعے میں ملوث شرپسند کے کئی دیگر ساتھی تاحال فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی مفرور شرپسندوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مرچنٹ نیوی افسر کے گھر ڈکیتی کے کیس میں پولیس اب تک زاہد سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ گھریلو ملازمہ سیما نے افسر کے گھر ڈکیتی کی واردات کو انجام دلوایا تھا۔Zahid of the Pankhia gang shot in the leg in a police encounter

ABOUT THE AUTHOR

...view details