اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: دہلی سے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری - دہلی میں تشدد

دہلی میں ہونے والے تشدد کے پیش نظر نوئیڈا میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کمشنر کے حکم پر پی اے سی اور پولیس کے ذریعے دہلی سے متصل سرحد پر چیکنگ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ یہ چیکنگ آپریشن دن و رات جاری ہے۔ نوئیڈا سے دہلی اور دہلی سے نوئیڈا آرہی ہر گاڑی کی جانچ کی جا رہی ہے۔

نوئیڈا: دہلی سے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری
نوئیڈا: دہلی سے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری

By

Published : Feb 26, 2020, 8:26 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:44 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں مسلسل ہو رہے تنازعات کو مدنظر رکھتے ہوئے گوتم بودھ نگر پولیس نے دہلی سے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ساتھ ہی نوئیڈا میں دہلی سے متصل جو بھی شراب کے دکانیں ہیں انہیں پہلے ہی بند کرا دیا گیا ہے۔ وہیں پی اے سی اور پولیس دہلی سے متصل سرحدوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی ہے۔

نوئیڈا: دہلی سے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری

دہلی میں ہونے والے تشدد کے پیش نظر نوئیڈا میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کمشنر کے حکم پر پی اے سی اور پولیس کے ذریعے دہلی سے متصل سرحد پر چیکنگ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ یہ چیکنگ آپریشن دن و رات جاری ہے۔ نوئیڈا سے دہلی اور دہلی سے نوئیڈا آرہی ہر گاڑی کی جانچ کی جا رہی ہے۔

دہلی میں ہونے والے تشدد کے بعد نوئیڈا میں پولیس کے ذریعہ کی جا رہی مانیٹرینگ سی پی سے لے کر ڈی سی پی کر رہے ہیں ۔ تاکہ ضلع میں کسی طرح کے واقع کو انجام نہیں دیا جا سکے۔

گوتم بود نگر کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 'کسی بھی قسم کے فرقہ وارانہ یا معاشرتی ہم آہنگی کو بگاڑنے والے شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پورے ضلع کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ جو بھی ماحول خراب کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔'

اس کے ساتھ ساتھ بارڈر پر بھی گہری چیکنگ کی جارہی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details