اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: تہوارں کے پیش نظر پولیس افسران کا پیدل مارچ - نوئیڈا کی خبریں

پیدل مارچ کے دوران مشکوک گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایات دی گئیں۔

تہوارں کے پیش نظر پولیس افسران کا پیدل مارچ
تہوارں کے پیش نظر پولیس افسران کا پیدل مارچ

By

Published : Nov 1, 2021, 10:57 PM IST

پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر نوئیڈا اترپردیش آلوک سنگھ کی ہدایات کے مطابق آنے والے تہواروں کے پیش نظر ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا امیت کمار، اے ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا وشال پانڈے اور پولیس انچارج بیٹا 2 نے پولیس فورس کے ساتھ تھانہ علاقہ کے تحت جگت فارم مارکیٹ میں پیدل مارچ کیا۔

اس ضمن میں پیدل مارچ کے دوران مشکوک گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایات دی گئیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ تہواروں کے پیش نظر بازاروں میں زیادہ بھیڑ کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھیں، مشکوک شخص/اشیاء کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں اور کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کریں۔

پولیس چوکی جگت فارم کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا نے صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کے سلسلے میں ہدایات بھی دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details