پورے این سی آر میں پٹاخے پھوڑنے پر مکمل پابندی تھی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد دیوالی پر آتش بازی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس کے باوجود این سی آر سمیت پورے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر پٹاخے پھوڑے گئے۔ ملک بھر میں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد اتر پردیش کی گوتم بدھ نگر نوئیڈا پولیس نے دیوالی پر آتش بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مختلف تھانوں میں 59 مقدمات درج
نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے کہا کہ دیوالی پر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں لوگوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پٹاخے پھوڑے۔ اس بار پٹاخے بیچنے والوں کو لائسنس تک نہیں دیا گیا۔ اس کے باوجود لوگوں نے بہت سارے پٹاخے بیچے اور جلائے بھی۔ اب گوتم بدھ نگر پولیس ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ضلع میں مختلف تھانوں میں مختلف افراد کے خلاف 59 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان لوگوں کے خلاف 188 اور دفعہ 278 کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔ یہ معاملہ پٹاخے بیچنے اور پٹاخے پھوڑنے سے متعلق ہے۔
سوشل میڈیا پر تحقیقات شروع
رن وجے سنگھ نے مزید کہا، "گوتم بدھ نگر پولیس فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔ ان تصاویر میں لوگ آتش بازی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز مل رہے ہیں۔ اس کے بعد پولیس تفتیش کر کے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ اس کے علاوہ پتہ لگانے کے لئے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں پولیس گشت کر رہی ہے۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر آتش بازی کی تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے پولیس کو کارروائی کرنے میں کچھ مدد ملے گی۔
سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی
حیرت کی بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس بار نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں کسی بھی شخص کو پٹاخے بیچنے کا لائسنس نہیں ملا۔ لیکن اس کے باوجود شہر میں لوگوں نے بہت سارے پٹاخے بیچے اور پھوڑے ہیں۔ پولیس نے ایسے 59 مقدمات درج کیے ہیں۔ پولیس یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ جب پٹاخے کہیں فروخت نہیں کیے گئے تو پٹاخے کہاں سے خریدے گئے۔
نوئیڈا: پٹاخے پھوڑنے والوں کے خلاف کارروائی، 59 لوگوں پر مقدمہ درج - آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی
نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے کہا کہ دیوالی پر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں لوگوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پٹاخے پھوڑے۔ اس معاملے میں ضلع میں مختلف تھانوں میں مختلف افراد کے خلاف 59 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پٹاخے پھوڑنے والوں کے خلاف کارروائی
پٹاخوں کی وجہ سے نوئیڈا، غازی آباد اور دہلی سمیت پورے این سی آر میں ہوا کا معیار دیوالی کی دیر رات سے اب تک خراب ہے۔