اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: شہر میں بھی ڈرون کے ذریعے نگرانی - نوئیڈا پولیس

ریاست اترپردیش کے گوتم بدھ نگر میں ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ، کورونا جیسی وباء کی روک تھام اور لاک ڈاون کے درمیان دفعہ 144 کو پوری طرح سے نافذ کرنے کے بعد عوام سے اس پر سختی سے عمل کرانے میں مصروف ہے۔

noida police have prepared to remove the coronavirus like epidemic and follow the lockdown in gautambudh nagar up
سرحد کے ساتھ ہی شہر میں بھی ڈرون کے ذریعے نگرانی

By

Published : Apr 4, 2020, 11:43 PM IST

کورونا وائرس جیسی وباء کو دور کرنے کے لیے ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے بیچ گھر سے باہر نکنے والوں پر سختی کرنی شروع کر دی ہے۔ ضلع کی تمام سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

وہیں ضلع کے اندر حساس اور بہت زیادہ حساس علاقے ہیں۔ وہاں بھی سڑکوں پر بیریکیڈنگ لگا کر گاڑیوں کے ساتھ ہر آنے والے کو سختی سے روکا جا رہا ہے اور لاک ڈاؤن کی پیروی کرنے کا سبق پڑھایا جا رہا ہے۔ دن کے اختتام کے بعد پولیس کسی کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے، اگر اسے بہت ہی ضروری کام ہے تبھی اسے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

کچی آبادیوں میں رہنے والے زیادہ تر افراد لاک ڈاؤن کے دوران سنجیدگی سے قانون کی پیروی نہیں کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ بہت پریشان ہیں کہ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے کورونا وائرس کو فروغ نہ مل سکے۔ اس طرح کے علاقوں کو نشان زد کرکے پولیس دن رات گشت کر رہی ہے اور پیدل مارچ کر رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کے بارے میں پولیس کے اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کی زمین کے ساتھ ساتھ ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اگر کوئی بھی شخص لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details