نوئیڈا: اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ہائی ٹیک سٹی نوئیڈا سے آج پولیس نے 41 بندھوا مزدوروں کو آزاد کرایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی نے بتایا کہ کزشتہ کچھ روز پہلے نرمل گورانہ نامی شخص کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر ڈیلٹا -1 میں مگسن بلڈر کی زیر تعمیر سائٹ پر کئی بندھوا مزدور کام کر رہے ہیں۔
شکایت کے بعد ،تحصیلدار صدر یدوونش کمار ورما، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور سورج پور پولیس کے ساتھ جمعہ کی شام زیر تعمیر سائٹ پر چھاپہ مارا، جہاں موقع پر کام کرتے ہوئے 41 بندھوا مزدور پائے گئے۔
مزید پڑھیں:
اس سلسلے میں تحصیلدار صدر نے بتایا کہ جائے وقوع سے 41 مزدوروں کو آزاد کرایا گیا ہے جس میں 17 مرد، 10 خواتین اور 14 بچے ہیں۔ جو بندھوا مزدوری کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام بندھوا مزدوروں کو آزاد کرا کر کلکٹریٹ لایا گیا، جہاں ان کو کھانا کھلانے کے بعد پولیس کے تحفظ میں بس کے ذریعے مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور ان کے گھر روانہ کردیا گیا ہے۔