اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان سیکٹر 15 کے قریب تصادم میں دو بدمعاش زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں بدمعاش کچھ دن پہلے پیرول پر جیل سے باہر آئے تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس رن وجے سنگھ نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سیکٹر 20 دیر رات سیکٹر 15 میں نالے کے قریب چیکنگ کر رہی تھی۔ تبھی موٹرسائیکل پر دونوں شرپسند نمودار ہوئے۔ جب پولیس نے انہیں روکنے کا اشارہ کیا تو شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں پرمود عرف راجو عرف کرشنا اور آکاش عرف داڑھی کو گولی لگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کو تشویشناک حالت میں نوئیڈا کے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔