نوئیڈا: اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں پولس نے خلیجی ممالک میں نوکریاں دلانے کے نام پر سینکڑوں بے روزگاروں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان سے 4,24,000 روپے نقد، تقریباً 80 جعلی پاسپورٹ، 30 سے زائد جعلی ویزا، دو درجن سے زائد جعلی ایئر ٹکٹس اور موبائل فون وغیرہ برآمد کئے ہیں۔
مسلم ممالک میں نوکری کے نام پر سیکڑوں سے کروڑوں کی ٹھگی امبا انٹرپرائزز کے نام سے دفتر کھولا: اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس رجنیش ورما نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے تھانہ سیکٹر 20 میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ کچھ لوگوں نے سیکٹر 27 میں امبا انٹرپرائزز کے نام پر دفتر کھولا ہے۔ ان لوگوں نے سوشل میڈیا پر گلف کورس کے نام سے ایک ویب سائٹ بنائی۔ اس کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کر کے انہیں بیرون ملک بھیجنے کے نام پر انہیں اپنے دفتر میں بلایا۔
عراق بھیجنے کے نام پر 70 ہزار روپے لئے گئے: متاثرین کا الزام ہے کہ ان لوگوں نے عراق میں نوکری دلانے کے نام پر ان سے 60 سے 70 ہزار روپے وصول کیا۔ انہیں جعلی ویزا، پاسپورٹ اور جعلی ایئر ٹکٹ پکڑا دیا۔ پولیس نے سدھیر اور حامد نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Exhibition of Muslim Women Achievers تاریخ اسلام کی خواتین کے کارناموں کی نمائش
ملزمان 12 بینک اکاؤنٹس چلا رہے تھے: تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ اس کا ایک ساتھی ڈاکٹر دانش ہے جو دہلی میں ایک ڈائیگناسٹک سنٹر چلاتا ہے اور فی کس 5 ہزار روپے لے کر انہیں فرضی میڈیکل دیتا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے 4 لاکھ 24 ہزار نقدی، 80 جعلی پاسپورٹ، 30 جعلی ویزے، 30 سے زائد جعلی ایئر ٹکٹس وغیرہ برآمد کر لیے ہیں۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ یہ لوگ 12 بینک اکاؤنٹس چلا رہے تھے، جس میں وہ متاثرین سے پیسے ٹرانسفر کراتے تھے۔ ان بینک اکاؤنٹس میں کچھ ایسے لوگوں کے بینک اکاؤنٹس بھی ہیں، جن کی ماضی میں موت ہوچکی ہے۔
ہزاروں بے روزگاروں کو دھوکہ دیا: اس معاملے میں بینک حکام کے کردار کی بھی جانچ کی جائے گی۔ ملزمان کی جانب سے متاثرہ افراد سے لئے گئے 5 لاکھ روپے ایک اکاؤنٹ میں پائے گئے ہیں۔ جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ان ملزمان نے ماضی میں دہلی، غازی آباد اور نوئیڈا سمیت مختلف مقامات پر دفاتر کھول کر ہزاروں بے روزگاروں کو دھوکہ دیا ہے۔In the name of job in Muslim countries, fraud of hundreds to crores, sensational revelation of the police