ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں پولیس نے اتوار کی سہ پہر دو مبینہ لٹیروں کو گرفتار کیا ہے۔ دراصل شہباز نامی شخص نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار شرپسندوں نے سیکٹر 6 چوکی کے قریب اس کا موبائل فون لوٹ لیا ہے۔'
واقعے کی اطلاع پر پولیس نے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی اور سیکٹر 14 کے قریب موٹرسائیکل سوار شرپسندوں کو پولیس نے محاصرے میں لے لیا۔ وہیں پولیس کو دیکھ کر شرپسندوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے دوران ایک گولی مبینہ بدمعاش روہت عرف بھوری کی ٹانگ میں لگی۔
شرپسندوں کے پاس سے لوٹ میں استعمال کی گئی ایک مسروقہ موٹرسائیکل، ایک دیسی تمانچہ اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس راجیش نے بتایا کہ 'اتوار کی سہ پہر سیکٹر 8 کے رہائشی شہباز نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی کہ موٹرسائیکل پر سوار شرپسندوں نے سیکٹر 6 چوکی کے قریب اس کا موبائل فون لوٹ لیا۔'