ان کے قبضے سے 16 لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں جبکہ 10 لیپ ٹاپ انہوں نے کشمیر میں فروخت کیے۔ ان کی شناخت دینیش عرف ببلو اور مکیش چارو کے طور پر ہوئی۔
نوئیڈا پولیس نے لیپ ٹاپ چوروں کے گروہ کو کیا گرفتار ڈی سی پی نوئیڈا راجیش ایس نے بتایا کہ 16 دسمبر کو کار کا شیشہ توڑ کر لیپ ٹاپ چرانے والے گروہ کے ذاکر رہائشی (دہلی) اور دیپک عرف نکھل بنارس (یوپی) کے طور پر ہوئی.
ان کے قبضے سے ایک چوری شدہ لیپ ٹاپ، جعلی نمبر پلیٹ لگا آٹوز ، غلیل اور 15 چھرے برآمد ہوئے۔
ذاکر جعلی نمبر پلیٹ لگی آٹو سے دیپک کو لے کر چوری کرتا تھا، جس کے بعد ملزمان غلیل سے کار کا شیشہ توڑتے تھے اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان چوری کرتے تھے۔
اس گروہ میں تین دیگر افراد کے شامل ہونے کی بھی اطلاعات آئیں۔ پولیس نے دنیش اور مکیش، جو اس گروہ میں ملوث تھے کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔
ملزمان مبینہ طور پر چوری شدہ لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حذف کر کے اور آئی پی ایڈریس تبدیل کر کے کشمیر کے لیپ ٹاپ فروش شکیب احمد بیگ کو فروخت کرتے تھے۔
اے ڈی سی پی نوئیڈا رن وجے سنگھ نے بتایا کہ ملزم تقریباً چار سال پہلے دہلی کے نہرو پلیس میں لیپ ٹاپ کی مرمت کرتا تھا۔ کام چھوڑنے کے بعد دونوں ذاکر اور دیپک کے ساتھ رابطے میں آئے۔ یہاں سے انہوں نے چوری شدہ لیپ ٹاپ کی خرید و فروخت شروع کردی۔
وہیں شکیب بیگ دہلی کے نہرو پلیس میں پرانا اور نیا لیپ ٹاپ خریدتے تھے۔ ملزمان کی جان پہچان شکیب سے ہوئی۔
کام چھوڑنے کے بعد ملزم نے شکیب کو چوری شدہ لیپ ٹاپ بیچنا شروع کردیا۔ ملزم نے شکیب کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ جو لیپ ٹاپ فروخت کررہے ہیں وہ چوری کے ہیں۔
لیپ ٹاپ بیچتے وقت ملزمان رسید بھی دیتے تھے۔ لہذا شکیب ملزم پر اعتماد کرتا رہا۔
دنیش ماضی میں بھی جیل جا چکا ہے۔کوتوالی انچارج سدھیر کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزم دنیش کے خلاف پانچ مقدمات درج ہیں۔
ملزم تقریباً ایک سال قبل دہلی سے چوری کے معاملے میں پہلے ہی جیل جا چکا ہے۔ ضمانت ملنے کے بعد اس نے پھر سے چوری کرنی شروع کردی۔
نوئڈا کے سیکٹر 49 کوتوالی میں مکیش کے خلاف پانچ اور ایک مقدمہ دہلی میں درج ہیں۔ اس سے قبل ذاکر کے خلاف 65 اور دیپک کے خلاف 15 مقدمات درج ہیں۔